ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
امت مسلمہ متحد ہو جائے، بصورتِ دیگر پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، صدر اردوان

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے، بصورتِ دیگر پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو "ہٹلر” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، اس لیے مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ، شام، یمن، لیبیا اور اب ایران پر جارحیت خطے میں شدید عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔ نیتن یاہو خطے میں امن کے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ترک صدر نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور زور دیا کہ موجودہ صورتحال کا حل سفارت کاری اور مذاکرات ہی ہیں۔
انہوں نے دو ریاستی فلسطینی حل کی بھی بھرپور حمایت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکے۔
اجلاس میں 40 سے زائد ممالک کے سفارتکار شریک ہوئے۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں غزہ، ایران-اسرائیل کشیدگی اور مسلم دنیا کے چیلنجز پر خصوصی سیشنز ہوئے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر مذاکرات سے دو دن قبل حملہ کر کے ثابت کیا کہ وہ سفارتکاری کا مخالف ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
4 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
6 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…4 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…6 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…8 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…8 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…4 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…5 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…6 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…8 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…3 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…5 گھنٹے ago